بھٹکل :27؍ڈسمبر (ایس او نیوز) شہر کے پرانے بس اسٹانڈ کے قریب بابونروانی کےنندنی دودھ تقسیم کار مرکز میں منعقدہ نندنی مٹھائی پروگرام کا دھارواڑ دودھ محاذ کے ڈائرکٹر پرشانت سبھایت نے افتتاح کیا ۔
افتتاح کے خطاب کرتے ہوئے کاہکہ 21ڈسمبر سے 6جنوری تک نندنی مٹھائی اتسوا ریاست گیر مہم منائی جارہی ہے۔نندنی مٹھائیوں پر 10فی صد رعایت دی جارہی ہے۔ اترکنڑا ضلع کے تمام تعلقہ جات میں بھی یہ مہم منائی جارہی ہے۔ نندنی پروڈکٹس کو زائد لوگوں تک پہنچانے کے لئے ایسے پروگرام کو منعقد کئے جانے کی بات کہی۔ اس موقع پر معاون مینجر ونود مٹارے ، مارکیٹنگ افسران شرنو مینشن کائی ، ناگراج ماتنور، ناگراج وائی کے ، دکان مالک بابو نروانی ، وتسلا شانبھاگ وغیرہ موجود تھے۔